میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ،فیض حمید کابھی غور

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ،فیض حمید کابھی غور

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کے نئے آرمی چیف بننے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔ لندن میں موجود قریبی خاندانی ذرائع نے ایک نجی ٹی وی کو لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کی جانب سے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کی تصدیق کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آئندہ برس اپریل میں ریٹائرڈ ہونا تھا لیکن نئے منظرنامے میں انہوں نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 27نومبر کے بعد سنیارٹی لسٹ میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے دوسرے نمبر پر ہونا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نئی تعیناتیوں کے بعد کیا ہے،کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ریٹائرڈ ہونے کا سوچ رہے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ 30 اپریل 2023 کو ہے۔لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پی ایم اے لانگ کورس سے ہے۔دوسری جانب، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے لیے سمری چھ لیفٹیننٹ جنرل پر مشتمل تھی۔ باقی چار لیفٹیننٹ جنرل بھی پی ایم اے لانگ کورس سے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں