وزارت داخلہ کاریلی منسوخ کرنے کامشورہ
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ نومبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی ریلی کو مشروط اجازت دے دی، لیکن پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹرلینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پریڈ گراؤنڈ انتہائی حساس مقام ہے، پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی پیڈ موجود ہی نہیں، 36 شرائط وضوابط کے ساتھ مخصوص روٹ سے ریلیوں کو راولپنڈی پہنچنے کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی چیئرمین کی دستخط شدہ شرائط پر مبنی حلف نامہ کل تک ڈی سی آفس میں جمع کروایا جائے، حلف نامہ جمع نہ کروانے کی صورت میں اجازت نامہ منسوخ تصور کیا جائے گا۔اسلام آباد انتظامیہ نے مختلف صوبوں سے آنے والوں کے لیے روٹ پلان جاری کردیا، جس کے مطابق مظاہرین طے شدہ روٹس پر ہی نقل و حرکت کر سکیں گے۔دوسری جانب وزارت داخلہ نے مشورہ دیاہے کہ تحریک انصاف ریلی نکالنے کاپروگرام منسوخ کرکے کیوں کہ ریلی پرخودکش حملے کاخطرہ ہے ۔