میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محمد علی شاہ کی سرپرستی میں شکیل پراڈو کے زمینوں پر قبضے جاری

محمد علی شاہ کی سرپرستی میں شکیل پراڈو کے زمینوں پر قبضے جاری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت) سسٹم مافیا کی سرپرستی میں زمینوں پر قبضوں میں ملوث شکیل پراڈو (المعروف کرنالہ) کی وارداتیںمسلسل بڑھنے لگیں۔ کراچی کے اکثر علاقوں میں سسٹم مافیا کی سرپرستی میںزمینوں پر قبضوں میں ملوث شکیل پراڈو ان دنوں روزانہ کی بنیاد پر قبضے کررہا ہے۔ فرنیچر کی دُکان پر کام کرنے والے انتہائی معمولی پس منظر سے شکیل پراڈو نے اب کراچی بھر میں زمینوںپر قبضوں کے حوالے سے اپنی دہشت بٹھا دی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق شکیل پراڈو کی تازہ واردات کورنگی میں پھر سامنے آئی ہے جہاں وہ چار ایکڑ سرکاری زمین ہڑپ کر بیٹھا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق شکیل پراڈو نے چار ایکڑ زمین پر قبضے کے لیے ایک مرحوم ڈی ایس پی چودھری نذر محمد کا کھاتہ استعمال کیا۔ ڈی ایس پی چودھری نذر محمد دیہ ڈیھہ ناکلاس 24 میں چار ایکڑ کے الاٹیز ہیں ، مرحوم کے نام پر سروے نمبر 557اور 558 چڑھائے گئے ہیں۔جس زمین پر یہ سروے نمبر چڑھائے گئے ، اُن میں سروے نمبر 558 پر چڑھائی گئی زمین کسی عتیق کے نام پر پہلے سے ہی تیس سالہ لیز پر ہے۔ جبکہ سروے نمبر 557 کا معاملہ بھی اس سے ملتا جلتا ہے۔ سسٹم مافیا نے اس پر چودھری نذر محمد کا کھاتہ چڑھا دیا ہے۔ جبکہ خود چودھری نذر محمد کی فیملی بھی اس سے لاعلم ہے۔ جرأت کی تحقیق کے مطابق چودھری نذر محمد مرحوم نے اور نہ ہی اس کے خاندان کے کسی بھی جائز وارث نے اس کھاتے کو کہیں پر بھی بیچا ہے۔ سوال یہ ہے کہ سسٹم مافیا اس کھاتے کو کیسے ان سروے نمبر پر چڑھا رہی ہے اور پھران سروے نمبروں پر جو زمین پہلے سے ہی عتیق یا کسی دوسرے کے نام پر ہیں، اُس کا کیا بنے گا؟ باخبر ذرائع کے مطابق یہ سارا کھیل شکیل پراڈو (عرف کرنالہ) نے انجام دیا ہے۔ جن پر سسٹم مافیا کا پوری طرح ہاتھ ہے۔شکیل پراڈو کو ان دنوں ڈی جی کے ڈی اے محمد علی شاہ کی سرپرستی حاصل ہے اور محمد علی شاہ حکومتی سرپرستی میں چلنے والے سسٹم مافیا کے کرتا دھرتا انور مجید کا دست ِ راست ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں