میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئے آرمی چیف کی تقرری کیلئے سنیارٹی کااصول اپناناہوگا،فضل الرحمن

نئے آرمی چیف کی تقرری کیلئے سنیارٹی کااصول اپناناہوگا،فضل الرحمن

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکمران اتحادپی ڈی ایم کا رواں ہفتے اہم قومی معاملات پر مشاورت کے لئے سربراہی اجلاس متوقع ہے جب کہ اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف جیسے ہی وطن واپس پہنچیں گے نئے فوجی سربراہ کی تعیناتی کے حوالے سے پی ڈی ایم کے ساتھ بھی مشاورت کریں گے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف اس بارے میں پیپلزپارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے چکے ہیں ۔پی ڈی ایم کے ذرائع کے مطابق رواں ہفتے حکمران اتحاد کا اہم نوعیت کا سربراہی اجلاس طلب کرنے کے لئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس کے لئے سربراہ پی ڈی ایم نے اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا جب کہ ان نے مزاج پرسی کے لئے وزیراعظم شہبازشریف سے بھی رابطہ کیا ہے ۔جب کہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے ایک ڈیجیٹل انٹرویومیں مشورہ دیا ہے کہ آرمی چیف کے تقرری کے معاملے پر تنازعات سے بچنے کے لئے مستقل بنیادوں پر سینیارٹی کے اصول کو اپنانا ہوگا۔اس تعیناتی کے حوالے سے غیرضروری بحث سے گریز بھی ضروری ہے۔اس معاملے پر جتنی بھی بات کی جائے گی اداروں کے مفادمیں نہیں ہوگی۔ اس معاملہ میں غیرضروری تبصروں سے گریز کرنا چاہیے اور بہترہوگا کہ آری چیف کی تقرری کے لئے سینیارٹی کواصول بنایا جائے جس کے بعد اس حوالے سے تنازعات ختم ہوجائیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف جیسے ہی وطن واپس پہنچیں گے نئے فوجی سربراہ کی تعیناتی کے حوالے سے پی ڈی ایم کے ساتھ بھی مشاورت کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں