میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کی گیس مزیدمہنگی کرنے کی تیاریاں،مصدق ملک نے حمایت کردی

حکومت کی گیس مزیدمہنگی کرنے کی تیاریاں،مصدق ملک نے حمایت کردی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے کہ پاکستان میں ہر صورت گیس کی قیمت میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔منگل کوسینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ حکومت نے گھریلو نیٹ ورک میں توسیع پر گیس قلت کے سبب پابندی لگائی، پاکستان میں گیس کی قیمت نہیں بڑھائی۔انہوں نے کہاکہ لوگوں پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا، مگر یہ بوجھ خزانے پر آ رہا ہے، گیس کے اضافی کنکشن ایل این جی پر دے سکتے ہیں جو بہت مہنگی ہے۔ رزیر مملکت نے کہاکہ پورے ملک میں گیس 1600ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ ملک میں 3200ایم ایم سی ایف ڈی پیداوار ہے۔وزیر مملکت نے کہاکہ 1400ایم ایم سی ایف ڈی گیس بجلی اور کھاد بنانے میں جاتی ہے، پورے ملک کے لیے 1600ایم ایم سی ایف ڈی گیس استعمال ہوتی ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہاکہ جب سے یہ حکومت آئی ہے گیس میں کتنا اضافہ ہوا،جو دو تین روز حکومت کے رہ گئے ہیں اس میں کتنا اضافہ کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں