ن لیگ نے شہید معظم کے اہل خانہ کوڈرایادھمکایا، 5 کروڑ روپے کی لالچ دی، شاہ محمود قریشی
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ن لیگ والے شہید معظم کے گھر 5 کروڑ روپے لے کر پہنچے، ن لیگ والوں نے معظم کے خاندان کو لالچ بھی دیا اور ڈرایا دھمکایا۔ لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معظم کے گھر والوں کو مقدمہ کا مدعی بننے کے لیے رشوت دینے کی کوشش کی گئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معظم شہید کے گھر والے ن لیگ کے لالچ میں نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے کو جنونی کہا تو پھر ن لیگ والے معظم کے گھر کیوں گئے؟ ہمارے دیے گئے تین ناموں پر مقدمہ کرتے، چاہے تفتیش میں جھٹلا دیتے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بینظیر کی شہادت پر زیادہ ردعمل سندھ میں آیا لیکن عوام اس طرح نہیں نکلے،انھوں نے کہاکہ کہا ہے کہ جب تک رانا ثنا اللہ بیٹھے ہیں انصاف نہیں ہو سکتا۔ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی درج ہونے والی ایف آئی آر قابلِ قبول نہیں، حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر متاثرین کی منشا کے مطابق ہونی چاہیے۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہماری ساری توجہ ایف آئی آر پر ہے، پٹیشنر کی بات سنے بغیر مقدمہ درج کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ لے کر ہی واپس آئیں گے، پوری قوم اب تیار بیٹھی ہے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا آغاز (آج) جمعرات سے وزیر آباد سے ہوگا، آزادی مارچ ہر صورت منزل حاصل کرے گا۔