میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کااحتجاج جاری ،اسلام آبادکے زمینی راستے بند

پی ٹی آئی کااحتجاج جاری ،اسلام آبادکے زمینی راستے بند

ویب ڈیسک
پیر, ۷ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ملانے والی اکثر شاہراہیں احتجاجی مظاہروں کی لپیٹ میں آ گئیں،راولپنڈی میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے مختلف مقامات پر احتجاج کیا،مظاہرین نے پرانے ایئرپورٹ روڈ پ بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اسلام آباد جانے والی سڑک بلاک کردی اور سڑک پر کرسیاں لگا کر بیٹھ گئے،مظاہرین نے ٹائر نذرآتش کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے موٹروے کے راستے بند کر دئیے جس کے باعث اسلام آباد میں ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہو گئی۔اسلام آباد پولیس کے مطابق مظاہرین نے لاہور اور پشاور موٹروے سے اسلام آباد آمد و رفت کے راستے بند کردئیے ہیں۔اسلام آباد پولیس اور پاکستان رینجرز کے دستے روانہ کردئیے گئے ہیں۔وفاقی حکومت کو درخواست بھیجی گئی ہے صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی جائیں کہ موٹروے اور ائیر پورٹ کے راستے کھلے رکھے جائیں۔شر پسند عناصر کے خلاف تھانہ نون میں مقدمات درج کئے جائیں گے،عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی اور شرپسند عناصر کے خلاف اطلاع دیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ اب منگل کی بجائے بدھ سے شروع ہوگا۔وزیرآباد سے مارچ کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے ،اسد عمر فیصل آباد سے قافلے کی قیادت کریں گے۔ مارچ فیصل آباد سے مارچ جھنگ،سرگودھا،میانوالی، لیہ سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں۔ سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں،میرا لانگ مارچ ہر صورت منزل حاصل کرے گا۔ الیکشن کی تاریخ لے کر ہی واپس آئیں گے،قوم اب تیار بیٹھی ہے۔ عمران خان نے ایف آئی آر سے متعلق کہا کہ وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔نئے آرمی کی تقرری سے متعلق انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جو بھی آئے مجھے کوئی اعتراض نہیں،آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر ہونی چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں