میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لانگ مارچ کااعلان ، سندھ پولیس کی نفری واپس اسلام آباد طلب

لانگ مارچ کااعلان ، سندھ پولیس کی نفری واپس اسلام آباد طلب

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

لانگ مارچ کے اعلان کے ساتھ ہی سندھ پولیس اور ایف سی کی نفری واپس اسلام آباد طلب۔ پولیس کی جانب سے معذرت کی گئی کہ آئندہ دو ہفتوں میں عوام کو اسلام آباد میں ممکنہ مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے, پولیس کے مطابق متوقع امن عامہ کے پیش نظر عوام کو رکاوٹیں درپیش آسکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 8 نومبر کو لانگ مارچ کا آغاز کیے جانے کے اعلان کے بعد سندھ پولیس اور ایف سی کی نفری بھی واپس اسلام آباد طلب کی جا رہی ہے۔پولیس کی جانب سے معذرت کی گئی کہ آئندہ دو ہفتوں میں عوام کو اسلام ا?باد میں ممکنہ مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ پولیس کے مطابق متوقع امن عامہ کے پیش نظر عوام کو رکاوٹیں درپیش آسکتی ہیں۔پولیس کے مطابق تاحال اسلام آباد کے تمام راستے آمدورفت کے لیے کھلے ہیں، عوام سے گذارش ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس سے تعاون کریں۔ واضح رہے کہ وزیر ا?باد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد وہ زخمی ہوگئے تھے دوران علاج انہوں نے ویڈیو پیغام دیا کہ صحتیاب ہونے تک مارچ ملتوی کیا جارہا ہے۔اب عمران خان نے اعلان کیا کہ 8 نومبر سے ملتوی ہونے والا لانگ مارچ دوبارہ شروع ہوگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں