میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تین سانپوں نے پارٹی اور اداروں کو نقصان پہنچایا ،فیصل واوڈا

تین سانپوں نے پارٹی اور اداروں کو نقصان پہنچایا ،فیصل واوڈا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جب اسٹیبلشمنٹ سے ملا تو عمران خان کے علم میں تھا، میں نے عمران خان کو کوئی دھوکا نہیں دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جو دو خاص ہیں وہ سیاسی نہیں ہیں، سانپوں اور کیڑوں نے عمران خان کو میرے بارے میں غلط بتایا ہے، اندھا نہیں ہوا دیکھ رہا ہوں چاروں طرف کیا ہو رہا ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ دو خاص اور تین سانپوں نے پارٹی اور اداروں کو نقصان پہنچایا، عمران خان کو ان دو خاص اور تین سانپوں کے نام بھی بتائے ہیں، عمران خان کو جب سانپوں کے بارے میں بتایا تو انہوں نے کہا کہ مجھے پتا ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ لانگ مارچ کا ہدف کیا ہے؟ بہت ذمہ داری کا مظاہرہ کررہا ہوں، یہ نہیں کہا تھا کہ عمران خان پرامن احتجاج میں گولیاں چلائیں گے، عمران خان کو آج بھی اپنا لیڈر مانتا ہوں، جتنا بھی عمران خان کے ساتھ کام کیا ہے ان کو ہی رپورٹ کیا ہے، پارٹی میں بات چیت بھی چار پانچ لوگوں سے تھی بہت سارے لوگوں سے ہاتھ بھی نہیں ملاتا تھا، پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بننے جا رہا۔انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ عمران خان کا نہیں، مجھے نہیں پتا کہ پارٹی کے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی، میں نے یہ نہیں کہا کہ لانگ مارچ میں ہم تشدد کریں گے، ابھی تو میں نے کچھ بولا ہی نہیں، عمران خان نے سوال کیا تو ان کو جواب دوں گا، پارٹی کے اندر ان سانپوں کے بارے میں بولتا رہا ہوں، عمران خان کو ان سانپوں کے بارے میں بتاتا رہا ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں