ضامن بلڈرز، غیرقانونی پراجیکٹ، ڈائریکٹر ماسٹر پلان نے غیرقانونی قرار دیدیا
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ایم نائن موٹروے پر ضامن بلڈرز کا غیرقانونی پراجیکٹ، ڈائریکٹر ماسٹر پلان اتھارٹی نے بھی ضامن ٹاؤن کو غیرقانونی قرار دے دیا، پروجیکٹ غیرقانونی ہے، صرف اسکروٹنی چالان لیا گیا، ڈائریکٹر، ضامن بلڈرز کا غیرقانونی پراجیکٹ پر ترقیاتی کام جاری، لوگوں کو جھانسے، تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر ضامن بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے پراجیکٹ ضامن ٹاؤن کو ڈائریکٹر ماسٹر پلان اتھارٹی سندھ نے بھی غیرقانونی قرار دے دیا ہے، روزنامہ جرأت سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی منیر سومرو نے بتایا کہ کہ مذکورہ پراجیکٹ کی تشہیر و بکنگ مکمل غیرقانونی ہے، بلڈرز نے صرف اسکروٹنی چالان لیا ہے جو بھی ابھی تک جمع نہیں ہوا، منیر سومرو نے کہا ضامن ٹاؤن پراجیکٹ میں غیرقانونی بکنگ کرکے تشہیر کی جا رہی ہے، کارروائی کرینگے، دوسری جانب ضامن بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کا غیرقانونی پراجیکٹ پر تعمیراتی کام بھی جاری ہے اور ذرائع کے مطابق حبیب نامی اور ایک بلاک کا بھی افتتاح کیا گیا ہے، واضع رہے کہ کچھ دن قبل ضلع انتظامیہ ٹھٹہ نے ضامن ٹاؤن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تعمیرات کا انہدام کردیا تھا اور بل بورڈ سمیت تشہیری بئنرز ہٹا دئے تھے، ضلع انتظامیہ کی کارروائی اور سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کی جانب سے ضامن ٹاؤن کو غیرقانونی قرار دینے کے باوجود ضامن بلڈرز کا لوگوں کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور آٹو بھان روڈ حیدرآباد پر ضامن گروپ کی آفیس کھول کر بروکرز کے ذریعے لوگوں کو پھنسایا جا رہا ہے۔