میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت مخالف مارچ اکتوبر میں ہی ہوگا،پلان مجھ تک ہی محدودہے،عمران خان

حکومت مخالف مارچ اکتوبر میں ہی ہوگا،پلان مجھ تک ہی محدودہے،عمران خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت مخالف مارچ اکتوبر میں ہی ہوگا۔ایک انٹرویومیں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اگر حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردے تو مارچ نہیں ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ میں جو پلان کر رہا ہوں، اس کی منصوبہ بندی ابھی صرف مجھ تک ہی محدود ہے کیونکہ میری ہر چیز ریکارڈ ہو رہی ہے۔اس سے قبل اپنے ایک بیان میں عمران خان نے امریکی صدر کے پاکستانی ایٹمی پروگرام سے متعلق دیے گئے بیان پر اتحادی حکومت (پی ڈی ایم) پر تنقید کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی اور اس کے امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے دعوئوں کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں