عدالت کی بجلی نہ جانے کی یقین دہانی، سی ای او کے الیکٹرک کے وارنٹ واپس
جرات ڈیسک
هفته, ۱۵ اکتوبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے سی ای او کے وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے۔سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ روز بجلی بریک ڈائون کے نتیجے میں عدالت کی بجلی بند ہونے پر کے الیکٹرک کے سی ای او کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔کے الیکٹرک کے حکام سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو مستقبل میں بجلی بند نہ ہونے سے متعلق یقین دہانی کرائی اور کے الیکٹرک انتظامیہ نے بجلی کی فراہمی معطل ہونے پر سندھ ہائیکورٹ سے معذرت بھی کی۔عدالت نے انتظامیہ کی معذرت اور یقین دہانی پر کے الیکٹرک کے سی ای او کے وارنٹ واپس لے لئے۔