محکمہ زراعت سندھ ، ایگریکلچر ایکسٹینشن ڈی پلاٹ بجٹ میں کروڑوںکے گھپلے
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ زراعت سندھ، شعبہ ایگریکلچر ایکسٹینشن کے ڈی پلاٹ بجٹ میں کروڑوں روپے کے گھپلے، گندم اور چاول کی فصل کیلئے ایک یا آدھے ایکڑ پر ڈی پلاٹ قائم کرنے کرنے تھے ، فی ڈی پلاٹ پر دو لاکھ کی بجٹ مختص کی گئی تھی، محکمہ زراعت کا سالوں سے ڈی پلاٹ لگانے کی بجائے رقم ہڑپ کرنے کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کے ایگریکلچر ایکسٹینشن ونگ میں ڈی پلاٹ بجٹ کی مد میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق محکمہ زراعت کی جانب ایگریکلچر ایکسٹینشن ونگ میں ڈی پلاٹ ( ڈوولپمینٹ پلاٹ) کیلئے الگ بجٹ رکھی جاتی ہے جس کے تحت ہر ضلع میں چاول اور گندم کی فصل کیلئے 10 سے زائد ڈی پلاٹ قائم کرنے تھے، ڈی پلاٹ کے تحت کاشتکار سے آدھا یا ایک ایکڑ زمین لیکر سرکاری خرچ پر وہاں محکمہ زراعت کی بیج سے چاول اور گندم کی فصل کاشت کرنی تھی اور کاشت کے بعد کاشتکاروں کو ڈی پلا? طرز کی حکمت عملی اور جنس کی باری میں آگاہی دینی تھی تاہم ایگریکلچر ایکسٹینشن ونگ کے افسران نے ڈی پلاٹ قائم کرنے کی بجائے مختص کی گئی رقم کو چونا لگا دیا ہے، ذرائع کے مطابق کاشتکاروں کو کھاد کی دو بوریاں دیکر ان کی فصلوں کو ڈی پلاٹ ظاھر کرکے بجٹ ہڑپ کرنے کا سلسلہ کئے سالوں جاری ہے۔