گیمبیا میں بھارتی کھانسی کا شربت پینے سے 66 بچے ہلاک، عالمی ادارہ صحت نے دوا میں آلودگی سے خبردار کر دیا
جرات ڈیسک
جمعرات, ۶ اکتوبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
افریقی ملک گیمبیا میں بھارتی دوا استعمال کرنے سے 66 بچے ہلاک ہوگئے، افریقی ملک گیمبیا میں 66 بچوں کی ہلاکت کے بعد عالمی ادارہ صحت نے بھارتی دوا میں آلودگی سے خبردار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں تیار کردہ سردی اور کھانسی کے 4 سیرپ میں آلودگی کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ بھارتی سیرپ 66 بچوں کی ہلاکت کی وجہ ہو سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق زیرِ تفتیش دوا ایک بھارتی کمپنی کی تیار کردہ ہے۔