صدارتی خطاب، ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف گو علوی گو کا نعرہ لگنے کی چہ مگوئیاں
شیئر کریں
پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں ماضی کے گو بابا گو کے نعرے کی طرح آج جمعرات کو ،،گوعلوی گو،، کا نعرہ لگ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک اتحادی جماعت کی صفوں میں گوعلوی گو کے نعرہ کی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔ ممکنہ طورپر یہ نعرہ آج مشترکہ اجلاس میں لگ سکتا ہے۔ ماضی میں سابق صدور غلام اسحاق خان ، فاروق لغاری اور پرویز مشرف اس قسم کی صورتحال کا سامنا کرچکے ہیں۔ ایوان میں مشترکہ اجلاس کے مواقع پر ،، گو بابا گو ،، گو مشرف گو کے نعرے لگے تھے اب کے ماضی کے مناظر تو شاید نہ دہرائے جاسکیں بلکہ ہتھ ہولا رکھا جائے گا اور سابقہ حکومت کی کسی بھی قسم کی ذرا برابر بھی تعریف پر مشترکہ اجلاس میں ،، گو علوی گو،، کا نعرہ لگ سکتا ہے۔ ناقدین اس بات پر بھی تجزیہ کر رہے ہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا صدر ہے جس کا تعلق سب سے بڑی اپوزیشن جماعت سے ہے جب کہ صدر کی مخالف جماعتیں اقتدار میں ہیں۔