میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم ڈی اے میں سپریم کورٹ کے احکامات ہوامیں اڑادیے گئے ،بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے

ایم ڈی اے میں سپریم کورٹ کے احکامات ہوامیں اڑادیے گئے ،بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے

ویب ڈیسک
منگل, ۴ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے اور تقرریاںکی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نئے ڈی جی ایم ڈی اے یاسین شر بلوچ نے چارج سنبھالنے کے بعد اپنے افسران کی ٹیم تشکیل دے دی۔ ایک ہی دن میں اہم عہدوں پر من پسند افسران تعینات کردیئے گئے ۔ذرائع کے مطابق افسران کی تعیناتی میں سپریم کورٹ کے احکامات کو بالائے طاق رکھ دیا گیا ہے ۔ ایم ڈی اے میں او پی ایس افسران کی تعیناتیاں عمل میں لائی گئیں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ او پی ایس افسران کی تعیناتیاں ایک خاص مشن کے تحت عمل میں لائی گئیں ہیں۔ افسران کی تعیناتیوں سے ایم ڈی اے کی زمینوں کو خطرہ لاحق ہے ۔نئے آنے والے زیادہ تر افسران ماضی میں کرپشن یا زمینوں کے ریکارڈ میں ہیر پھیر پر عہدوں سے ہٹائے گئے تھے۔گریڈ 19 کے افسر شاہد محسن سے ڈائریکٹر ٹان پلاننگ اور چیف انجینئر کا چارج واپس لے لیا گیا۔گریڈ 19 کے افسر ارشد خان سے ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ ایم ڈی اے کا چارج لے لیا گیا جبکہ 17 گریڈ کے آغا زبیر کو 18 گریڈ کے ڈپٹی سیکرٹری ایم ڈی اے کا چارج دے دیا گیا ہے ۔ آغا زبیر پی پی پی کے سینئر رہنما اور قائم مقام گورنر سندھ کے قریبی رشتے دار ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ گریڈ 18 کے افسر لئیق احمد کو ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ایم ڈی اے کا چارج سونپ دیا گیا۔ اختر میئو سے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ اور ڈائریکٹر ریکوری کا چارج لے لیا گیا۔ گریڈ 18 کے افسر حسنین ایوب کو ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کا چارج دے دیا گیا۔18 گریڈ کے افسر علی اسد بلوچ کو ایم ڈی اے میں ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ تعینات کر دیا گیا۔ علی اسد بلوچ موجودہ ڈی جی ایم ڈی اے کے قریبی رشتے دار ہیں۔ عبدالروف بلوچ کو ایم ڈی اے میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کا چارج دے دیا گیا۔ایم ڈی اے میں تعینات افسر محمد وسیم کو ان کے پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایم سی بھیج دیا گیا عبدالعلیم اخوند کو ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سیل ایم ڈی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں