میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سارہ قتل کیس، ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں 7 اکتوبر تک توسیع

سارہ قتل کیس، ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں 7 اکتوبر تک توسیع

جرات ڈیسک
پیر, ۳ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سارہ قتل کیس کے ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں 7 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ پیر کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج شیخ سہیل نے سارہ قتل کیس کی سماعت کی۔ سارہ قتل کیس کے ملزم شاہ نواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ سارہ کے والد انجینئر انعام الرحیم کی جانب سے ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سارہ کی فیملی کی طرف سے کہا گیا کسی بے گناہ کو اس کیس میں نہیں لانا چاہتے۔ ان کو مزید وقت دے دیں تاکہ یہ اپنے دفاع میں جو لانا چاہتے ہیں لے آئیں۔ عدالت نے سارہ کی فیملی کے وکیل کی استدعا پر سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں