ایف بی آر کی کراچی سے ٹیکس وصولی اور بڑھ گئی
جرات ڈیسک
هفته, ۱ اکتوبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہریوں نے ایک مرتبہ پھر سب سے زیادہ ٹیکس جمع کروایا۔ ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئر یونٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر ٹیکس وصولی میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پچھلے سال اسی مدت میں کراچی سے 371 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ ایف بی آر کے مطابق اس سال کراچی سے 456 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا ہے۔