میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں سو سے زائد غیر رجسٹرڈ زرعی ادویات کمپنیاں ہونے کا انکشاف

سندھ میں سو سے زائد غیر رجسٹرڈ زرعی ادویات کمپنیاں ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) محکمہ زراعت سندھ، سندھ میں ایک سو سے زائد غیر رجسٹرڈ زرعی ادویات کی کمپنیاں ہونے کا انکشاف، سائنو کراپ، سائنو پاک، اگری ٹاپ اگرو ہٹ سمیت سینکڑوں کمپنیاں غیرقانونی پراڈکٹس فروخت کرنی لگیں، سندھ کی زراعت کو شدید کو نقصان، ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن غیرقانونی کمپنیوں کے سرپرست بن گئے، بھاری رشوت کے باعث کمپنیوں کا رجسٹریشن سے گریز، تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں ایک سو سے زیادہ زرعی ادویات کی غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والی معلومات کے مطابق نوری آباد اور گلشن معمار کراچی غیر رجسٹرڈ کمپنیوں اور غیرقانونی پراڈکٹس کا گڑھ بن گئے ہیں، سائنو پاک، سائنو کراپ، اگری ٹاپ، اگرو ہٹ سمیت سینکڑوں غیر رجسٹرڈ کمپنیاں غیرقانونی پیسٹسائیڈ اور فرٹلائیزر پراڈکٹس کی سندھ بھر میں فروخت و سپلائی جاری رکھے ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن ہدایت اللہ چھجڑو غیرقانونی کمپنیوں کی سرپرستی کرتے ہیں اور سندھ بھر میں جعلی زرعی ادویات کا گھناؤنا کاروبار محکمہ زراعت کے افسران کی آشیرباد سے جاری ہے جس کے باعث سندھ کی زراعت کو شدید نقصان پہنچا ہے، ذرائع کے مطابق فرٹلائیزر اور پیسٹسائیڈ کمپنیوں و پراڈکٹس کی رجسٹریشن پر بھاری رشوت کے باعث کمپنیاں رجسٹریشن کے بغیر ہی افسران کو نذرانے دیکر غیرقانونی پراڈکٹس کو فروخت کر رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں