میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسحاق ڈارکی وطن واپسی پکی ،مفتاح اسماعیل کی وزارت خطرے میں

اسحاق ڈارکی وطن واپسی پکی ،مفتاح اسماعیل کی وزارت خطرے میں

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

دائمی وارنٹ
گرفتاری معطل

واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے، وارنٹِ گرفتاری مکمل طور پر اس وقت کینسل ہوں گے جب اسحاق ڈار عدالت کے سامنے پیش ہوں گے، عدالت
اسحاق ڈار واپس آرہے ہیں، وزیرخزانہ بنانے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی ایساہواتوعوامی ریلیف کی امید نظر آنا شروع ہوجائے گی،جاویدلطیف
اسلام آباد (بیورورپورٹ)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹِ گرفتاری معطل کر دئیے۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹِ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے استدعا کی کہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹِ گرفتاری منسوخ کیے جائے، وہ ایئر پورٹ پر اترتے ہی سیدھے عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔عدالت نے سوال کیا کہ پراسیکیوٹر افضل قریشی کہاں ہیں؟ڈیوٹی پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ پراسیکیوٹر افضل قریشی عمرے کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے ہیں،احتساب عدالت اسلام آباد نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ 7 اکتوبر تک معطل کر دئیے۔جج محمد بشیر نے کہا کہ اسحاق ڈار پاکستان واپس آ جائیں پھر وارنٹ کی منسوخی کو دیکھیں گے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے حکم دیا کہ اسحاق ڈار کو واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے، وارنٹِ گرفتاری مکمل طور پر اس وقت کینسل ہوں گے جب اسحاق ڈار عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار واپس آرہے ہیں، وزیرخزانہ بنانے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی،اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کی ذمہ داری ملی تو عوامی ریلیف کی امید نظر آنا شروع ہوجائے گی، اسحاق ڈار ابھی بھی معاشی امور پر رہنمائی دے رہے لیکن خود کام کرنے میں فرق ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں