اقتصادی رابطہ کمیٹی، پیراسٹامول کی قیمتیں مناسب رکھنے کی نئی سمری بھیجنے کی ہدایت
جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۲ ستمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیراسیٹامول کی قیمتیں مناسب رکھنے کی نئی سمری بھیجنے کی ہدایت کردی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز یہاں وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ای سی سی نے پیراسٹامول کی قیمتوں کے حوالے سے وزارتِ نیشنل ہیلتھ کی سمری واپس کردی ہے۔ ای سی سی نے وزارت نیشنل ہیلتھ کو پیراسٹامول کی قیمتوں میں ریشنلائزیشن کی نئی سمری پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی سمری میں قیمتوں کی ریشنلائزیشن کو پیراسٹامول کی دستیابی کو یقینی بنانے سے منسلک کیا جائے۔