میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈنڈا بردار متاثرین نے وزیراعلیٰ سندھ کو روک لیا پنو عاقل میں خورشید شاہ کا گھیرائو

ڈنڈا بردار متاثرین نے وزیراعلیٰ سندھ کو روک لیا پنو عاقل میں خورشید شاہ کا گھیرائو

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

میں نے کھانے کے لیے بول دیا ہے آپ کو جلد ملے گا،ٹینٹ سٹی کے دورے مراد علی شاہ کی سیلاب متاثرین کو تسلی
ہمارے گھر ڈوب گئے، سب سامان تباہ ہوگیا (علاقہ مکین)خورشید شاہ گاؤں کے مکینوں کو نظر انداز کرکے چلے گئے
عمرکوٹ؍کراچی (نیوز ڈیسک)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے عمر کوٹ کے دورے کے موقع پر امداد سے محروم ڈنڈا بردار سیلاب متاثرین نے انہیں روک لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ عمر کوٹ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین کے ریلیف کیمپ اور ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا جہاں امداد سے محروم مشتعل ڈنڈا بردار سیلاب متاثرین اور خواتین نے وزیراعلی کو روک لیا اور ان کی گاڑی کا گھیراو کرلیا۔اس موقع پر متاثرین نے بتایا کہ ہم بھوکے بیٹھے ہیں کھانے کو کچھ نہیں ملا جب کہ ہم سے یہاں کی انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ مراد علی شاہ آئیں تو بولنا کہ ہمیں سب مل رہا ہے۔وزیراعلی سندھ نے متاثرین کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کھانے کے لیے بول دیا ہے آپ کو جلد ملے گا۔دریں اثناخورشید شاہ اپنے حلقے پنوعاقل پہنچے تو گاؤں کے مکینوں نے ان کا راستہ روک لیا۔علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مچھر دانیاں نہیں، مویشی مر رہے ہیں، آپ کے پیچھے بیٹھے لوگ سارا مال کھا گئے۔علاقہ مکینوں نے کہا کہ آپ ہم سے صرف ووٹ لینے آتے ہیں، ہمیں ملا تو کچھ بھی نہیں، ہمارے گھر ڈوب گئے، سب سامان تباہ ہوگیا لیکن امداد نہیں ملی۔وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ گاؤں کے مکینوں کو نظر انداز کرکے چلے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں