میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں مزید سیلاب کا خطرہ

ملک میں مزید سیلاب کا خطرہ

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

این ڈی ایم اے نے ملک میں مزید سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 17 سے 18 ستمبر کے دوران بھارت کا پانی ستلج، راوی اور چناب کو متاثر کر سکتا ہے۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ وفاقی، صوبائی اور ضلعی محکموں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب سے متعلق ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ تینوں دریاؤں اور معاون ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ وفاقی، صوبائی اورضلعی محکموں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی ہے۔ این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ خطرے سے دوچارعلاقوں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں