میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنوریہ قبضہ گروپ کا مدرسے کی آڑ میں دھندا عروج پر

بنوریہ قبضہ گروپ کا مدرسے کی آڑ میں دھندا عروج پر

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

مدرسے کے اندر فلیٹوں پر مبنی دس منزلہ تجارتی عمار ت کا کوئی تصور پاکستان کے کسی دینی مدرسے میں نہیں، بنوریہ قبضہ گروپ نے یہ کردکھایا
بنوریہ کی قبضہ شدہ زمین پر بہت سی تعمیرات میں عمارت سازی کے مروجہ قوانین کا لحاظ نہیں رکھا گیا ، مفتی نعمان قانون کی گرفت سے بے پروا
کراچی (نمائندہ جرأت) بنوریہ قبضہ گروپ نے جامعہ بنوریہ العالمیہ نامی مدرسے کو مکمل طور پر دھندے کا ذریعہ بنالیا ہے۔ مفتی نعیم مرحوم کے زمانے سے ہی مدرسے کی آڑ میں انتہائی قابل گرفت اور قابل دست اندازیٔ پولیس جرائم کا ارتکاب کھلے عام کیا جانے لگا تھا، جسے اُن کے بیٹے مفتی نعمان بھی پورے زور شور سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بنوریہ قبضہ گروپ کا اپنے مدرسے کا بیشتر حصہ بھی قبضے پر مبنی ہے جس کی تفصیلات دستاویزات کے ساتھ عنقریب شائع کی جائیںگی،مگر بنوریہ کی قبضہ شدہ زمین پر ایسی بہت سی تعمیرات بھی ہیں جس میں عمارت سازی کے مروجہ قوانین کا لحاظ رکھا گیا ہے اور نہ ہی ایسی پراسرار عمارتیں مدرسے کے اندر عام طور پر ہوتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مدرسے کے اندر اولڈ ہاؤ س کی طرح ایک اور دس منزلہ عمارت بھی قائم کی گئی ہے جسے مکمل تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق مدرسے میں موجود تجارتی مقاصد کے لیے قائم اس عمارت میں دو اور تین کمروں کے مختلف فلیٹ تعمیر کیے گئے ہیں۔ ایک فلور پر قائم پانچ سے چھ فلیٹ کے مختلف کرایے ہیں۔ دو بیڈ فلیٹ اور تین بیڈ فلیٹ کا کرایہ پچیس سے تیس ہزار کے قریب وصول کیا جارہا ہے۔ پاکستان کے کسی بھی مدرسے میں اس نوع کی کسی عمارت کا کوئی تصور بھی نہیں کیا جاسکتاجو مفتی نعمان کے مدرسے میں تجارتی بنیادوں پر فلیٹوں پر مبنی اس عمارت کے ذریعے قائم ہے۔مذکورہ فلیٹ سائٹ کی فیکٹریوں سے تعلق رکھنے والے منیجرز اور اس طرح کے خوش حال لوگوں نے کرایے پر لے رکھے ہیں، جو ان کا پہلا اور بنیادی گھر نہیں،چنانچہ یہاں اکثر ایسی سرگرمیاں بھی دیکھنے میں آتی ہیں جو دینی ماحول کے لیے انتہائی غیر مناسب ہوتی ہیں۔ عام طور پر مدرسے میں دینی ماحول اور اخلاقی تربیت کا بندوبست ہوتا ہے۔ مگر بنوریہ قبضہ گروپ نے مدرسے کے ماحول کو مکمل دنیا داری اور حرص و ہوس سے آلودہ کردیا ہے۔ چنانچہ بنوریہ سے تعلق رکھنے والے طلباء اور علماء کو دیندار طبقے میں پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔مفتی نعیم مرحوم کے صاحبزادے مفتی نعمان بھی ایک دنیا پرست شخص کے طور پر اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور مذکورہ غیر قانونی سرگرمیوں پر کسی بھی ادارے کی جانب سے گرفت سے مکمل بے پروا دکھائی دیتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں