میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جج صاحبان کاہرموضوع پرکمنٹس دینامناسب نہیں فوادچوہدری

جج صاحبان کاہرموضوع پرکمنٹس دینامناسب نہیں فوادچوہدری

ویب ڈیسک
منگل, ۶ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پی ٹی آئی اورفوج کی
سوچ کااندازملتاہے

پی ٹی آئی ملک کے متوسط ،نچلے طبقے کی سب سے بڑی جماعت ہے، عمران خان نے میرٹ پر تقرری کی بات کی تھی، یہ سیاسی معاملہ ہے، عدالتی نہیں،
نواز شریف اور آصف زرداری نے تو میمو گیٹ اور ڈان لیکس میں ملک کو بیچ ہی دیا تھا ، بینظیرکوسیکیورٹی رسک کہنے والے آج پیپلزپارٹی سے مل گئے
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف اور پاک فوج کی سوچ کا انداز ملتا ہے، عمران خان نے میرٹ پر تقرری کی بات کی تھی، ویسے بھی یہ سیاسی معاملہ ہے، عدالتی نہیں، جج صاحبان کا ہر موضوع پر کمنٹس دینا مناسب نہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں متوسط اور نچلے طبقے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، اس لئے تحریک انصاف اور پاک فوج کی سوچ کا انداز ملتا جلتا ہے کیونکہ ہم بھی متوسط طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں اور فوج بھی متوسط طبقے کا سب سے بڑا آرگنائزڈ گروپ ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز ،آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی جائدادیں پاکستان میں نہیں ، ان تمام لوگوں کی جڑیں پاکستان سے باہر ہیں، نواز شریف کے سارے بچے لندن میں ہیں، یہ میں نہیں کہہ رہا، انہوں نے عدالت میں دستاویزات جمع کرائیں، انہوں نے کہا ہے کہ وہ برطانوی شہری ہیں، ان پر پاکستان کے قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف کی طرح آصف زرداری کی فرانس اور برطانیہ میں جائیدادیں ہیں، یہ صرف اقتدار کے لئے پاکستان میں آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز جوں ہی اقتدار سے گئے تو وہ سب سے پہلے کام انہوں نے برطانیہ جانے کا کیا ۔ان کے بھائی اور والد پر 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیسز ہیں اور وہ واپس نہیں آرہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم اس اشرافیہ سے پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں، عمران خان کو ہٹا دیا جائے تو اگلے 40 برسوں میں سے 20 سال مریم نواز اور 20 سال بلاول بھٹو زرداری کے ہوں گے۔ مریم نواز کے اپنے بیٹے بھی جوان ہیں اس کے بعد پاکستان ان کو دے دیں، اس طرض پاکستان اگلے 50 سے 60 سال ان ہی کے گرد گھومتا رہے ۔ نواز شریف اور آصف زرداری سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے جس طریقے سے طاقت حاصل کی ہے اور ہر ادارے میں انہوں نے اپنے معاملات بنائے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جو لوگ آج وفادار بنے ہوئے ہیں ان کے اپنے خیالات فوج کے بارے میں کیا تھے؟ ڈان لیکس ، میمو گیٹ اسکینڈل کیا تھے، نواز شریف اور آصف زرداری نے تو میمو گیٹ اور ڈان لیکس میں ملک کو بیچ ہی دیا تھا۔ نواز شریف کے فوج کے بارے میں بیانات اور خیالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں