میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا دہرا معیار ملازمین کی تنخواہیں کاٹ لیں ،افسران کے ہاؤس رینٹ میں اضافہ

سندھ حکومت کا دہرا معیار ملازمین کی تنخواہیں کاٹ لیں ،افسران کے ہاؤس رینٹ میں اضافہ

ویب ڈیسک
پیر, ۵ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

صوبائی حکومت نے مالی بحران کے باعث بارش متاثرین کی امداد کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کاٹ لی تھیں
نان گزیٹیڈ ،افسران کے ہاؤس رینٹ میںاضافے کیبھیجی گئی سمری کی وزیراعلیٰ سندھ نے منظوری دے دی ہے
کراچی ( رپورٹ: عقیل احمد ) ایک طرف مالی بحران کے باعث بارش متاثرین کی امداد کے لئے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کاٹ دی گئی ہیں تو دوسری جانب نان گزیٹیڈ اور افسران کے ہاؤس رینٹ میں 50 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے گریڈ ایک سے گریڈ 8 تک کے ملازمین کا ہاؤس رینٹ 4 ہزار روپے سے بڑھاکر 6 ہزار روپے کردیا گیا ہے گریڈ 9 سی گریڈ گریڈ 15 کے ملازمین کا ہاؤس رینٹ 6 ہزار روپے سے بڑھاکر 9 ہزار روپے کردیا گیا ہے گریڈ 16 کے ملازمین کا ہاؤس رینٹ 7 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 10 ہزار روپے کردیا گیا ہے گریڈ 17 کے افسران کا ہاؤس رینٹ 12 ہزار روپے سے بڑھا کو 18 ہزار روپے کردیا گیا ہے گریڈ 18 کے افسران کا ہاؤس رینٹ 15 ہزار روپے سے بڑھاکر ساڑھے 22 ہزار روپے کردیا گیا ہے گریڈ 19 کے افسران کا ہاؤس رینٹ 30 ہزار روپے سے بڑھاکر 45 ہزار روپے کردیا گیا ہے اور گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک کے افسران کا ہاؤس رینٹ 60 ہزار روپے سے بڑھاکر 90 ہزار روپے کردیا گیا ہے محکمہ خزانہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی وزیراعلیٰ سندھ نے منظوری دے دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں