میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے ڈی اے کی تھڈو ڈیم مرمت کے لییہنگامی فنڈز کی درخواست

کے ڈی اے کی تھڈو ڈیم مرمت کے لییہنگامی فنڈز کی درخواست

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت سندھ نے فنڈز نہ دیے تو بارشوں میں ضلع شرقی اور سپر ہائی وے کی آبادیاںڈوب جائیں گی
بڑا جانی و مالی نقصان ہوگا ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کاسیکریٹری محکمہ بلدیات کو ایک مراسلہ ارسال
کراچی ( رپورٹ: عقیل احمد ) کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( کے ڈی اے ) نے حکومت سندھ سے درخواست کی ہے کہ فوری طور پر تھڈو ڈیم کی مرمت کے لئے ہنگامی فنڈز فراہم کئے جائیں ورنہ بارشوں میں کراچی میں ضلع شرقی اور سپر ہائی وے کی آبادیاں پانی میں ڈوب جائیں گی جس سے بہت بڑا جانی و مالی نقصان ہوگا ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کی جانب سے سیکریٹری محکمہ بلدیات کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں میں تھڈو ڈیم ٹوٹ گیا تھا جس سے موٹر وے ( سپر ہائی وے ) پر واقع دو ہوٹلوں کو بھی متاثر کیا کے ڈی اے کی ٹیم نے دن رات کوشش کرکے اس ڈیم کے شگاف کو بھر دیا اس سے پانی کا دباؤ کم ہوا دو پائپ 24 ڈایا کے پھٹ پڑے اس لئے پانی کا دباؤ بہت زیادہ تھا جس کی وجہ سے سعدی ٹاؤن ، امروہا سوسائٹی اور دیگر ملحقہ علاقے پانی میں ڈوب گئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ناردرن بائی پاس جو کلورٹ ( کنڈیوٹ ) تعمیر کئے تھے وہ بھی پانی کا دباؤ برداشت نہ کرسکے اور ضلع شرقی کی بہت بڑی آبادی اور سپر ہائی وے پانی میں ڈوب گئے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر ہنگامی اقدامات کئے جائیں تاکہ رہائشی علاقوں کو محفوظ بنایا جاسکے مراسلہ میں سیکریٹری بلدیات سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے رابطہ کریں کہ وہ سروے کرے اور ضروری اقدامات کرتے ہوئے کلورٹ ( کنڈیوٹ ) تعمیر کرائے تاکہ بارش کا پانی رہائشی علاقوں کی جانب نہ جاسکے کیونکہ اس وقت عوام میں خوف وحراس پھیلا جائے۔
ہنگامی فنڈز


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں