حیدرآبادمیں بارش کی تباہ کاریاں
شیئر کریں
ایم کیوایم کاشہری علاقوں میں ریسکیوکاموں پرعدم اطمینان
لطیف آبادودیگرعلاقوں کے لیے سندھ حکومت کے پاس وسائل نہیں ،صوبائی حکومت اپنے وعدوں پرعمل کرے،اراکین سندھ اسمبلی
لطیف آباد 80 فیصد ڈوبا ہوا ہے، تین دن کے بعد دو مشینیں دی گئی ہیں،ایم کیوایم اپنی مددآپ کے تحت کام کررہی ہے ،راشدخلجی ،ناصرقریشی
حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)ایم کیو ایم حیدرآباد کے ارکان سندھ اسمبلی نے شہری علاقوں میں ریسکیو کاموں پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، لطیف آباد و دیگر شہری علاقوں کیلئے سندھ حکومت کے پاس وسائل نہیں ہے، سندھ حکومت واعدوں پر عمل کرے، راشد خلجی، سندھ حکومت کے سامنے تحفظات رکھ دئے ہیں، اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہے ہیں، ناصر قریشی، تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم حیدرآباد کے ارکان سندھ اسمبلی نے حیدرآباد کے شہری علاقوں میں ریسکیو کاموں پر عدم اعتماد ظاھر کردیا ہے، روزنامہ جرات سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی راشد خلجی نے کہا کہ لگتا ہے سندھ حکومت کے پاس لطیف آباد سمیت شہری علاقوں کیلئے وسائل نہیں ہیں، اپنے تحفظات کا اظہار وزیراعلی سندھ اور فوکل پرسن صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے سامنے بھی کیا ہے، راشد خلجی نے کہا کہ لطیف آباد، پاکستان چوک، پریٹ آباد سمیت شہری علاقوں کی حالت خراب ہے، ضلع انتظامیہ نے کہا ہے کہ وسائل اتنے نہیں ہیں، راشد خلجی نے مطالبہ کیا کہ واسا اور بلدیہ کو مشینری فراہم کی جائے اور سندھ حکومت اپنے واعدوں پر عملدرآمد کرے، رکن سندھ اسمبلی ناصر قریشی نے روزنامہ جرات سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اپنے مدد آپ کے تحت کام کر رہی ہے، لطیف آباد 80 فیصد ڈوبا ہوا ہے، تین دن کے بعد دو مشینیں دی گئی ہیں، انہوں نے کہا سندھ حکومت کے سامنے بیشتر مرتبہ تحفظات کا اظہار کیا ہے، سندھ حکومت شہری علاقوں کی صورتحال بھتر کرنے کیلئے آگے آئے