میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توہین عدالت کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ کا شوکاز نوٹس عمران خان کو ارسال

توہین عدالت کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ کا شوکاز نوٹس عمران خان کو ارسال

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۶ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توہین عدالت کا شو کاز نوٹس ارسال کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج کو دھمکانے پر توہین عدالت کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس سے جاری شو کاز نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ پر بھجوایا گیا۔ شو کاز نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان نے خاتون جج کے بارے میں توہین اور دھمکی آمیزتقریر کی، انہوں نے تقریر اس وقت کی جب کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرسماعت تھا۔ نوٹس کے متن میں مزید کہا گیا کہ عمران خان نے توہین اور دھمکی آمیز تقریرمن پسند فیصلہ لینے کے لیے کی، انہوں نے تقریر کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، عمران خان 31 اگست کو پیش ہوکربتائیں کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں