ہمیں کسی کی مداخلت اور بیساکھی کی ضرورت نہیں‘ اسد عمر
شیئر کریں
تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ ہمیں کسی کی مداخلت اور بیساکھی کی ضرورت نہیں ،ہمیں نہ سخت نہ نرم مداخلت اورنہ ہی یقین دہانیوں کی ضرورت ہے۔ایک انٹرویومیں اسدعمر نے کہا کہ سیاسی معاملات سیاستدانوں کوحل کرنے چاہئیں ،مل بیٹھ کرانتخابات پربات چیت کی جائے، الیکشن کب ہونے ہیں، اس کا فیصلہ سپریم کورٹ نہیں سیاستدان کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ آئیں معاملات طے کریں الیکشن کب کرانے ہیں، مداخلت کی ضرورت ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پنجاب میں پی ڈی ایم کوبری طرح شکست دی عوام کے مینڈیٹ سے پی ڈی ایم کے وزیراعلیٰ کو گھر بھیج رہے ہیں ،یہ 3ججزاس بینچ میں بھی موجودتھے جس کے فیصلے سے عمران خان کی حکومت ختم ہوئی۔اسدعمر نے کہا کہ بینچ کا فیصلہ آنے دیں اس کے بعدپی ڈی ایم چاہے توضرورفل کورٹ کی اپیل کرے ،عمران خان 22 کروڑعوام کے مینڈیٹ سے آئے تھے انہیں کیوں گھربھیجاگیا 22کروڑکامینڈیٹ لے کر وزیراعظم آیا اس وقت تو فل کورٹ کا مطالبہ نہیں ہوا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم صرف وقت حاصل کرنے کیلئے فل کورٹ کامطالبہ کررہی ہے ،ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ پرفل کورٹ تشکیل دینے کی کوئی ضرورت نہیں ،آئین میں واضح لکھاہواہے، ووٹ کا فیصلہ پارلیمانی لیڈر کریگا۔