5 درجن صوبائی وزراء کا حلف انصاف اور جمہوریت کے منہ پہ طمانچہ ہے‘شیخ رشید
شیئر کریں
پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ 5 درجن صوبائی وزراء کا حلف انصاف اور جمہوریت کے منہ پہ طمانچہ ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 5 درجن صوبائی وزراء کا حلف انصاف اور جمہوریت کے منہ پہ طمانچہ ہے، پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباؤ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ 10کروڑ لوگ بھوک اور مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں، 30 اگست تک فیصلے نہ کیے تو جھاڑو پھر جائے گا، اب سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہوگا۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری سالگرہ منانے دبئی جارہے ہیں۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ غیر متعلقہ افراد فل کورٹ کا مطالبہ کررہے ہیں ،ڈپٹی سپیکر لاپتہ ہیں،الیکشن آخری حل ورنہ سب گھر جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ معاملہ ڈپٹی سپیکر اور سپریم کورٹ کا ہے، سپریم کورٹ ڈپٹی سپیکر سے پوچھ رہی ہے کہ ہمارے کس حوالے کے تحت فیصلہ دیا مر ڈپٹی ا سپیکر لاپتہ ہیں،مداخلت سافٹ ہو یا ہارڈ اکتوبر،نومبر میں الیکشن ہوں گے،انتخاب آخری حل ہے ورنہ سب گھر جائیں گے۔