میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ، کراچی کے ڈوبنے کا خدشہ

طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ، کراچی کے ڈوبنے کا خدشہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 23 سے 26 جولائی کے دوران بارش کی پیش گوئی کردی،بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طاقتور مون سون ہواں کا سلسلہ جمعہ کی رات اور ہفتہ کی صبح سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے، یہ سلسلہ 26 جولائی منگل تک برقرار رہے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ کے مختلف اضلاع سمیت کراچی ڈویژن میں اکثر مقامات پر 23 سے 26 جولائی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ کے اضلاع میں تیز برسات کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے، خضدار، لسبیلہ ، حب، کیر تھر رینج کے ساتھ شدیدبارشیں حب ڈیم پر دبا ئوپیدا کرسکتی ہیں۔مون سون سسٹم کے باعث دادو، جامشورو میں نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلا بھی آنے کا امکان ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے بھی 23 سے 24 جولائی تیز بارشوں اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا ہے۔پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو انتظامات مکمل کرنے اور ڈپٹی کمشنرز،ڈپٹی ڈائریکٹرسمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔موسلادھاربارشوں سے کراچی سمیت دیگرشہروں میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے اور شہر میں تیز ہواں کے سبب کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں