تخواہ مانگناجرم بن گیا،یونیک کمپنی سے متعدمزدورفارغ،علی کھانگھرو کی سنگین نتائج کی بھی دھمکیاں
شیئر کریں
جبری برطرفیاں اور دھمکیاں، ملازمین یونیک کمپنی اور علی گھانگھرو کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پہنچ گئے، چور ہے چور یونیک کمپنی چور ہے کے نعرے، ملازمین کو دو دو ماہ تنخواہ نہیں جاتی، بولنے پر برطرف کردیا گیا، علی گہانگھرو تشدد اور غائب کروانے کی دھمکیاںدے رہا ہے، سندھ حکومت نوٹس لے، شہزاد پٹھان، وقاص، ذوہیب قریشی دیگر کی دہائی، تفصیلات کے مطابق یونیک گروپ انڈسٹریز کے موٹر سائیکل فیکٹری سے برطرف مزدور حیدرآباد پریس کلب پہنچ گئے ہیں، ملازمین نے ہاتھوں میں یونیک کمپنی کے خلاف پلے کارڈ اٹھا کر چور ہے چور ہے یونیک کمپنی چور ہے کہ نعرے لگائے، حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے لائن انچارج شہزاد پٹھان، وقاص، ذوہیب قریشی، ساجد یوسفزئی و دیگر نے کہا کہ یونیک کمپنی نے بغیر کسی تحریری احکامات کے انہیں برطرف کردیا ہے جبکہ انہیں گریجویٹی سمیت دیگر مراعات بھی نہیں دی جا رہیں، انہوں نے کہا کہ کمپنی میں دو دو ماہ تنخواہ نہیں دی جاتی تنخواہ مانگنے پر انہیں برطرف کردیا گیا ہے، حکومت پاکستان نے مزدور کی تنخواہ کم سے کم 25 ہزار رکھی ہے لیکن یونیک کمپنی والے سالوں سے کام کرنے والے مزدوروں کو 17 سے 20 ہزار تنخواہ دے رہے ہیں، انہوں نے کہا جب وہ تمام مطالبات لیکر یونیک گروپ کے سربراہ علی گھانگھرو کے پاس گئے تو انہوں نے پولیس سے گرفتار کروانے اور غائب کروانے کی دھمکیاں دیں، انہوں نے کہا کہ علی گھانگھرو بدمعاشوں کے ذریعے حراسان کرنے کی دھمکیاںبھی دے رہا ہے، انہوں سندھ حکومت اور اعلی حکام سے اپیل کی مزدوروں کو دھمکیان دینے والے علی گھانگھرو کے خلاف کارروائی کرکے انہیں پینشن، گریجوئیٹی سمیت دیگر مراعات دلائی جائیں.۔