میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی مقبولیت کاخوف'سندھ میں بلدیاتی،ضمنی الیکشن ملتوی

عمران خان کی مقبولیت کاخوف'سندھ میں بلدیاتی،ضمنی الیکشن ملتوی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے ، جبکہ کراچی میں این اے 245پر ہونے والے ضمنی الیکشن بھی ملتوی کردیے گئے ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 245 کاضمنی الیکشن ملتوی کردیا گیا ہے، این اے 245کراچی میں ضمنی الیکشن 27جولائی کو شیڈول تھا۔خیال رہے کہ این اے 245کی نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر لیاقت کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 245کراچی کا ضمنی انتخاب اب 21اگست 2022کو ہوگا۔دوسری جانب سندھ میں 24جولائی کو ہونے والے دوسرے مرحلیکا بلدیاتی انتخابات بھی ملتوی کردیا گیا، الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اب 28اگست 2022کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کے باعث انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست کی گئی تھی، یہ فیصلہ متحدہ قومی موومنٹ، چیف سیکرٹری، جی ڈی اے اور صوبائی الیکشن کمشنرکی درخواست پرکیا گیا۔دوسری جانب بعض سیاسی مبصرین یہ دعوی کرتے نظرآرہے ہیں کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی شاندارکامیابی کے بعد عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکرسندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانے کی درخواست کی ہے ،واضح رہے کہ سندھ بھرمیں تحریک انصاف کے امیدواربلدیاتی الیکشن میں بھرپوراندازمیں شریک ہیں اورکل عمران خان کادورہ کراچی متوقع تھاخیال پایاجارہاتھاکہ پنجاب کی طرح سندھ میں بھی تحریک انصاف بھرپوراندازمیں کامیابی سمیٹے گی اس لیے بارش کابہانہ بناکربلدیاتی وضمنی الیکشن کوملتوی کیاگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں