میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی پیک کے توانائی معاہدوں پر دوبارہ مذاکرات کا مطالبہ نہیں کیا، آئی ایم ایف

سی پیک کے توانائی معاہدوں پر دوبارہ مذاکرات کا مطالبہ نہیں کیا، آئی ایم ایف

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھر پیریز روئیز نے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت کیے گئے توانائی کے معاہدوں پر دوبارہ بات چیت کرنے کیلئے نہیں کہا۔ایستھر پیریز روئیز کی جانب سے یہ وضاحت ان کے ایک بیان میں دی گئی ہے جس میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ رد عمل کس بات کے جواب میں تھا۔گزشتہ ہفتے ایک اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا کہ وہ چینی پاور پلانٹس کو تقریباً 300 ارب روپے کی ادائیگیوں سے قبل سی پیک کے تحت کیے گئے توانائی کے معاہدوں پر دوبارہ بات چیت کرے۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے کہا کہ وہ چینی سی پیک پاور پلانٹس کیلئے 1994 اور 2002 کی پاور پالیسیوں کے تحت قائم کیے گئے پاور پلانٹس کے مساوی حکمت عملی اپنائے۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کو شبہ ہے کہ چینی آئی پی پیز (انڈیپینڈنٹ پاور پلانٹس) پاکستان سے زیادہ ادائیگی وصول کر رہے ہیں اور ان معاہدوں کا دوبارہ جائزہ کی ضرورت ہے۔مزید برآں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاہدوں پر دوبارہ بات چیت کیے بغیر فروری میں چینی آئی پی پیز کو 50 ارب روپے دینے پر بھی اعتراض کیا۔رپورٹ میں ایستھر پیریز روئیز کا تبصرہ بھی شامل تھا جس میں کہا گیا کہ ایستھر پیریز روئیز نے محدود مالی دائرہ کار کے سبب پاور سیکٹر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مساوی سلوک کی ضرورت پر زور دیا ہے۔رپورٹ میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے سی پیک کے توانائی معاہدوں پر دوبارہ مذاکرات کرنے کے بارے میں ایستھر پیریز روئیز کی جانب سے فوری طور پر کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی تاہم انہوں نے گزشتہ روز جاری کردہ اپنے بیان میں اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے واضح طور پر غلط قرار دیا۔ایستھر پیریز روئیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے سی پیک کے آئی پی پی معاہدوں پر دوبارہ مذاکرات کرنے کے لیے نہیں کہا، یہ دعوے بالکل غلط ہیں، اس کے برعکس آئی ایم ایف توانائی کے شعبے کی عملداری کو بحال کرنے کے لیے حکومت کی کثیر الجہتی حکمت عملی کی حمایت کرتا ہے جس کے تحت حکومت، پاور پروڈیوسرز اور صارفین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز پر عملداری کی بحالی کا بوجھ تقسیم ہوتا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں