صدر علوی کسی ایک شخص کی مرضی پر ناچلیں صدر مملکت بن کر دکھائیں،مراد علی شاہ
شیئر کریں
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت کسی ایک شخص کی مرضی پر ناچلیں ،صدر دستخط نہیں کریں گے تو دسویں دن میں قانون بن جائے گا ،صدر صاحب صدر مملکت بن کر دکھائیں ،ہمارے خلاف سیاسی انتقال کا نشانہ بنانے کیلئے ہمارے خلاف ریفرنس بنا ، کیس نہ سر ہے نہ پیر ہے ، لوگوںکا نقصان ہورہاہے جسکا حساب لیا جائیگا۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ احتساب عدالت میں 22ویں حاضری تھی ،ہر پیشی پر ہر شخص کا ایک لاکھ روپے خرچ ہو رہا ہے ،ریفرنس میں نامزد لوگوں کے وکلا پر بھی خرچہ ہو رہاہے ، یہ ایسا کیس ہے جس کا نہ سر ہے نہ پیر ہے ،سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے ہمارے خلاف ریفرنس بنایا گیا ،جو لوگوں کا نقصان ہو رہا ہے اسکا حساب کتاب ضرور لیا جائیگا ۔ انہوںنے کہاکہ اس ریفرنس میں کسی سرکاری افسر پر ایک آنت کی کرپشن کا الزام نہیں ہے ،پاور پلانٹ آج بھی کے الیکٹرک کو سپلائی دے رہا ہے ،کرپشن انکے ذہن کا ایک فتنہ تھا ،نیب عدالت سمیت سب کا ٹائم ضائع کر رہا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ سابق حکومت نے سیاسی مخالفین پر بے بنیاد کیسز بنائے ،مجھ پر سیاسی بنیاد پر کیا بنایا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ صدر مملکت کسی ایک شخص کی مرضی پر ناچلیں ،صدر دستخط نہیں کریں گے تو دسویں دن میں قانون بن جائے گا ،صدر صاحب صدر مملکت بن کر دکھائیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے سندھ کے ساتھ ناانصافی کی ،آئین اور قانون عمران خان کو سمجھ نہیں آتا ۔