میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام پر مہنگائی وار، وزیر خزانہ کی شاہ خرچیاں جاری

عوام پر مہنگائی وار، وزیر خزانہ کی شاہ خرچیاں جاری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گھر کی تزئین و آرائش پر سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے خرچ کردیے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے سرکاری گھر کی تزئین و آرائش کے لیے سرکاری خزانے سے 48 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بنگلے کی تزئین و آرائش پر 48 لاکھ روپے کے اخراجات آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل کی منتقلی سے قبل بنگلے کی تزین وآرائش کی گئی جس کے بعد وزیر خزانہ منسٹر انکلیو منتقل ہوگئے اور انہیں منسٹر انکلیو میں 22 نمبر گھر دے دیا گیا۔حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جس کے بعد عوام اور شوبز ستارے بھی شہباز حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان گزشتہ رات کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24.03 روپے اضافہ کیا جارہا ہے جب کہ ڈیزل پر 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل پر 39.16 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 39.49 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کی جانب سے حکومت پر سخت تنقید کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین بھی میمز بنا کر حکومت پر طنز کررہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں