توہین رسالت پر مودی کی پراسرار خاموشی ،سابق بھارتی نائب صدرحامد انصاری پھٹ پڑے
شیئر کریں
سابق بھارتی نائب صدر حامد انصاری نے کہا ہے کہ توہین رسالت کے واقعات پر مودی حکومت کی خاموشی محض اتفاق نہیں ہے۔ بھارت میں توہین رسالت کے واقعات پر وزیراعظم مودی کی پراسرار خاموشی پر سابق بھارتی نائب صدر حامد انصاری بھی پھٹ پڑے اور کہا کہ مودی حکومت کی گستاخانہ بیانات پر مودی سرکار کی خاموشی محض اتفاق نہیں ہے۔برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارت کے سابق نائب صدر حامد انصاری نے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی توہین کا معاملہ انتہائی حساس معاملہ ہے، کسی مسلمان نے نہ اس سے قبل کبھی ایسی کوئی بات برداشت کی ہے اور نہ ہی کرسکتا ہے۔حامد انصاری نے کہا کہ بی جے پی کے عہدیداروں کے گستاخانہ بیانات پر وزیراعظم مودی کی خاموشی اتفاق نہیں ہے، یہ تنازع بہت نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، دنیا بھر کے مسلمانوں کو اس عمل سے ٹھیس پہنچی ہے، بھارتی سرکار کو بھی سمجھنا چاہیے کہ یہ کوئی چھوٹا موٹا نہیں بلکہ انتہائی حساس معاملہ ہے۔