میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ لگانے کی منظوری

غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ لگانے کی منظوری

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی کابینہ نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی)کراچی غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ لگانے کی منظوری دے دی۔پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر غلام نبی میمن ان دنوں ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے انہیں آئی جی سندھ لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ میں اس سلسلے میں کئی ناموں پر غور و خوض کیا گیا تاہم غلام نبی میمن کو انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی)سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔غلام نبی میمن اس سے قبل بھی ایڈیشنل آئی جی کراچی رہ چکے ہیں، جبکہ وہ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ بھی تعینات رہے ہیں۔جبکہ جاوید عالم اوڈھو کو کراچی پولیس چیف تعینات کردیا گیا۔جاوید عالم اوڈھو ایڈشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات تھے تاہم اب انہیں کراچی پولیس چیف تعینات کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں