حنیف عباسی وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی
جرات ڈیسک
جمعرات, ۲ جون ۲۰۲۲
شیئر کریں
حنیف عباسی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حنیف عباسی نے عدالتی حکم کے بعد اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا، حنیف عباسی نے اعتماد کیے جانے پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔ حنیف عباسی نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، کسی عہدے کے بغیر بھی عوام کی خدمت کرسکتا ہوں۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تقرری پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے انہیں کام سے روک دیا تھا۔