سرکاری حج اخراجات کااعلان، ہرحاجی کو ڈیڑھ لاکھ روپے سبسڈی مل گئی
شیئر کریں
وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے رواں سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی کابینہ نے ہر حاجی کو ڈیڑھ لاکھ روپے سبسڈی دینے کی منظوری دی ہے، حج اخراجات شمالی ریجن کیلئے 8 لاکھ 51 ہزار تک رکھے گئے ہیں ،جنوبی ریجن کیلئے حج اخراجات 8 لاکھ 60 ہزارتک رکھے گئے ہیں،پاکستان اور سعودیہ لازمی اخراجات 52 فیصد ہیں، فضائی کرایہ 21 فیصد اور دیگر اخراجات 27 فیصد ہیں،کابینہ سے منظوری کے بعد حج پیکج کا اعلان کیا، مہنگا حج پیکج ہمیں ورثے میں ملا ہے، اگر سابق پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ نہ ہوتا تو یہ اخراجات 11 لاکھ تک جاسکتے تھے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی عبدالشکور نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے ہر حاجی کو ڈیڑھ لاکھ روپے سبسڈی دینے کی منظوری دی ہے، حج اخراجات شمالی ریجن کیلئے 8 لاکھ 51 ہزار تک رکھے گئے ہیں ،جنوبی ریجن کیلئے حج اخراجات 8 لاکھ 60 ہزارتک رکھے گئے ہیں۔ وزیر مذہبی نے کہا کہ پاکستان اور سعودیہ لازمی اخراجات 52 فیصد ہیں، فضائی کرایہ 21 فیصد اور دیگر اخراجات 27 فیصد ہیں،کابینہ سے منظوری کے بعد حج پیکج کا اعلان کیا، مہنگا حج پیکج ہمیں ورثے میں ملا ہے، اگر سابق پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ نہ ہوتا تو یہ اخراجات 11 لاکھ تک جاسکتے تھے۔ مفتی عبدالشکور نے کہا کہ دو سال کے وقفے کے بعد محدود کوٹے کے ساتھ حج کی اجازت دی ہے، پاکستان کا کل کوٹہ ایک لاکھ 80 ہزار سیکم کرکے 81 ہزار 210 کیا گیا ہے۔