میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کا لانگ مارچ ، وزیراعظم  کا وفاقی وزارت داخلہ سے منصوبہ طلب

تحریک انصاف کا لانگ مارچ ، وزیراعظم کا وفاقی وزارت داخلہ سے منصوبہ طلب

جرات ڈیسک
پیر, ۲۳ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزارت داخلہ سے منصوبہ طلب کرلیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو لانگ مارچ کے موقع پر امن وامان کے قیام سے متعلق اقدامات کی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی گئی، رپورٹ کی روشنی میں وفاقی کابینہ اہم فیصلوں کی منظوری دے گی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس، ایف سی اور رینجرز کی خدمات حاصل کرنے سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں