پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ختم
شیئر کریں
پنجاب اسمبلی کا اجلاس6 جون تک ملتوی کردیا گیا۔ اتوار کے روز چند اراکین کی موجودگی میں پرپینل آف چیئرمین میاں شفیع محمد نے اجلاس شروع کیا اور چند منٹ بعد ہی اجلاس ختم کردیا۔ اجلاس کے آغاز پر ہی پینل آف چیئرمین نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز ا لٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ، تحریک کے محرک چوہدری سمیع اللہ خان کے ایوان میں موجود نہ ہونے پر مسترد کردی اور اجلاس چھ جون دن ساڑھے 12بجے تک ملتوی کردیا۔ اجلاس شروع ہونے سے قبل گھنٹیاں بجائی گئیں اورچند اراکین کی موجود گی میں اجلاس شروع کروادیاگیااور پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو پینل آف چیئرمین نے اجلاس چھ جون تک ملتوی کردیا،واضح رہے کہ جب ا سپیکر پرویز الہی کے خلاف قرارداد پیش کی گئی تو اس وقت پاکستان مسلم لیگ نون اور اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی ہال میں موجود نہیں تھے جب بعد ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین آئے تو پھر وہ حکومتی بینچز پر بیٹھ گئے مگر اس وقت تک اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کا اعلان کیا جا چکا تھا. پارلیمانی امور کے ماہر احمد بلال محبوب نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے 25 منحرف اراکین کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے بعد اب حکومت اور اپوزیشن کسی کے پاس اکثریت نہیں رہی ہے ان کے مطابق عدم اعتماد کے ووٹ کے لیے اسمبلی کے کل ارکان کی اکثریت درکار ہوتی ہے جو کہ پنجاب اسمبلی میں 186 ارکان بنتے ہیں.۔