میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائیکورٹ ،کوئٹہ ٹاؤن میں غیر قانونی پورشنز کے خلاف کارروائی کا حکم

سندھ ہائیکورٹ ،کوئٹہ ٹاؤن میں غیر قانونی پورشنز کے خلاف کارروائی کا حکم

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے کوئٹہ ٹاؤن کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی پورشنز بنانے سے متعلق درخواست پر ڈی جی ایس بی سی اے کو پورشنز کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔سندھ ہائیکورٹ میں کوئٹہ ٹاؤن کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی پورشنز بنانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ کوئٹہ ٹان میں بھی غیر قانونی پورشنز بننا شروع ہوچکے۔ ایس بی سی سے سمیت کوئی ادارہ اور سوسائٹی کارروائی کو تیار نہیں۔ ایس بی سی اے کو غیر قانونی پورشنز کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ڈی جی غیر قانونی پورشنز کے خلاف تیس روز میں کارروائی مکمل کریں۔ اگر تعمیرات غیر قانونی ہوں تو فوری انہدامی کارروائی کی جائے۔ ڈی جی ایس بی سی اے تین جون کو پیش رفت رپورٹ جمع کرائیں۔ عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو پورشنز کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں