مہنگائی کے طوفان میں شدت ،غریبوں کے چولہے ٹھنڈے
شیئر کریں
ہفتہ وار مہنگائی میں 1.42 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھاگیا ،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردیئے جس کے مطابق حالیہ ہفتے 33 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں ،زندہ مرغی 28 روپے 26 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی ۔ ادا رہ شماریات کے مطابق دال مسور14 روپے 88 پیسے،دال چنا6 روپے 54 روپے فی کلو مہنگی ہوئی،ایک ہفتے میں آٹے کا بیس کلو کاتھیلا 54 روپے 62 پیسے مہنگا ہوا ،آٹے کا تھیلا ایک ہزار 425 روپے کا ہوگیا ہے ۔ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش 5 روپے 18 پیسے دال مونگ 1 روپے 63 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ،ایک ہفتے میں انڈے 6 روپے 28 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے،مٹن 6روپے 67 پیسے فی کلو، بیف 5 روپے 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ،حالیہ ہفتے باسمتی چاول 3 روپے 27 روپے فی کلو مہنگے ہوئے ۔ ادارہ شماریات کے مطابق دہی دودھ،چینی،گھی چائے اور لہسن بھی مہنگا ہوا ،ایک ہفتے میں چار اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ،کیلے 3 روپے 58 پیسے فی درجن سستے ہوئے ۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر آلو اورگڑ کی قیمت میں بھی کمی ہوئی،ایک ہفتے میں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔