شہبازشریف اور حمزہ کا منی لانڈرنگ کیس میں پیش ہونے کا فیصلہ
شیئر کریں
وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کیس میںسپیشل سینٹرل عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، لاہور کی اسپیشل سنٹرل عدالت میں شوگر ملز کاروبار کے ذریعے 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں نامزد وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے لاہور کی ایف آئی اے اسپیشل سینٹرل عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کے وکیل امجد پرویز نے وزیراعظم شہباز شریف کو عدالت میں پیش ہونے کی تجویز دی تھی۔ اس حوالے سے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ عدالت نے فرد جرم کے لیے شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو طلب کر رکھا ہے، شہباز شریف گزشتہ 3 پیشیوں سے حاضری استثنی کی درخواست جمع کروا رہے تھے، تاہم وہ آج (ہفتہ کو) ذاتی حیثیت سے عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔