کے الیکٹرک بجلی بندکرکے شہریوں کو تڑپانے میں مصروف
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ مئی ۲۰۲۲
شیئر کریں
کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد، موسی کالونی، ناظم آباد، پاپوش نگر سرجانی ٹائون، یوسف گوٹھ، صدیق گوٹھ ،بلدیہ، سائٹ ایریا اور کیماڑی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔مستثنیٰ علاقوں میں رات کے اوقات میں 2 سے 3 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ لائنز ایریا ،سولجر بازار، گارڈن ،رنچھوڑ لائن ، کھارا در سمیت متعدد علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔شہریوں کے مطابق دن بھر شدید گرمی میں کام کرنے کے بعد جب رات کو گھر آو تو پوری رات اس انتظار میں گزرجاتی ہے کہ بجلی اب آئے گی لیکن جوں ہی بجلی آتی ہے، آنکھ لگنے سے پہلے دوبارہ چلی جاتی اور پوری رات پنکھے کو تکتے گزر جاتی ہے جب کہ دن میں بھی بجلی والوں نے پریشان کررکھا ہوتا ہے۔