میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی انتخابات ، پیپلزپارٹی کو مشکل وقت دینے کیلئے مٹیاری عوامی اتحاد قائم

بلدیاتی انتخابات ، پیپلزپارٹی کو مشکل وقت دینے کیلئے مٹیاری عوامی اتحاد قائم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

بلدیاتی انتخابات، پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مٹیاری عوامی اتحاد قائم، فنکشنل لیگ رہنما اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے رہائش گاہ پر اجلاس، مسلم لیگ ن، ایس یو پی، ایس ٹی ہی، جماعت اسلامی، جی یو آئی کے رہنما شریک، بشیر میمن کے بھائی اور مسلم فنکشنل کے ضلع صدر نصیر میمن کنوینر مقرر، مٹیاری ضلع کی 30یونین کونسلوں، 6ٹائون اور ایک میونسپل کمیٹی پر اپنے امیدوار کھڑے کرینگے، نصیر میمن، تفصیلات کے مطابق مٹیاری ضلع میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مٹیاری عوامی اتحاد کے نام سے مختلف پارٹیوں کے مشترکہ الائنس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ہالا میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا، اجلاس میں جمعیت علما اسلام کے رہنما سارنگ منگوانو، جماعت اسلامی ضلع مٹیاری کے امیر فقیر حسین لاکھو، سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما جام شوکت ابڑو، مسلم لیگ نواز کے منصور بھیو، سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے رہنما شکور ناز خاصخیلی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان، سول سوسائٹی اور برادریوں نے شرکت کی، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں مٹیاری ضلع میں پیپلزپارٹی سے بھرپور مقابلے کا اعلان کرتے ہوئے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا گیا، روزنامہ جرأت سے بات کرتے ہوئے مسلم فنکشنل کے ضلع صدر اور مٹیاری عوامی اتحاد کے کنوینر نصیر میمن نے کہا کہ ضلع مٹیاری کی 30یونین کائونسلز، 6ٹاؤن کمیٹیوں اور ایک میونسپل کمیٹی پر مٹیاری عوامی اتحاد اپنے امیدوار کھڑے کرے گا، جس حلقہ میں جس پارٹی کی اکثریت ہوگی اس کے امیدوار کو ٹکٹ دیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ مٹیاری ضلع کو تباہ کردیا گیا ہے، بلدیاتی اداروں میں بے تحاشا کرپشن کی گئی، بلدیاتی انتخابات میں مٹیاری عوامی اتحاد بھرپور مقابلہ کریگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں