میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاست بچانے کیلئے پیٹرولیم کی قیمتیں نہ روکیں، خالدمقبول صدیقی

سیاست بچانے کیلئے پیٹرولیم کی قیمتیں نہ روکیں، خالدمقبول صدیقی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ ایم کیوایم نئے انتخابات کیلئے تیار ہے پر نئی مردم شماری اور پھر نئی ووٹرلسٹوں کی بنیاد پر انتخابات کرائے جائیں، سیاست بچانے کیلئے پیٹرولیم کی قیمتیں نہ روکیں، لیکن غریبوں پر بوجھ نہ ڈالیں۔پیر کو وزیراعظم شہبازشریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو اور مشاورت کی گئی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ موجودہ مسائل کا حل عام انتخابات ہیں،فریش مینڈیٹ لیا جائے، دیر کی تو بدنصیبی ہوگی، انتخابی اصلاحات ایک ہفتے میں ہوسکتی ہیں، مشکل حالات ہیں ہمیں ریاست کو دیکھنا ہے یا سیاست کو، ریاست بچانیکی خاطرمشکل فیصلے لینے چاہئیں اور سیاست کی قربانی دیناہوگی، مردم شماری کا آغاز اگست کے بجائے جون میں کیا جاسکتا ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے حکومت سے معاہدہ کیا ہے اور مطالبہ بھی کیا ہیکہ پہلے نئی مردم شماری کرائی جائے اور پھر نئی ووٹر لسٹوں کی بنیاد پر انتخابات کرائے جائیں، پی ٹی آئی حکومت سے بھی یہی مطالبہ کیا تھا۔رہنما ایم کیو ایم نے کہاکہ صرف اپنی سیاست بچانے کے لیے پیٹرولیم کی قیمتوں کو نہ روکیں، پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہیں تو بڑھائی جائیں تاہم غریبوں پر بوجھ نہ ڈالیں، بڑی گاڑی والوں اور موٹر سائیکل کی ٹنکی بھروانے والوں میں فرق رکھیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہبا زشریف کو تجویز دی ہے کہ وزیرخزانہ معاشی صورت حال پر اتحادیوں کوبریفنگ دیں، جاگیرداروں ،صنعت کاروں اور امیروں سے براہ راست ٹیکس وصول کیا جائے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہاکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت اور توسیع سے متعلق قانون سازی کرلینی چاہیے، بروقت فیصلے نہ ہوئے تومعاشی حالات مزید ابتر ہوتے دیکھ رہے ہیں، نگران حکومت پرزیادہ بوجھ نہیں ڈالاجاناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے پوری طاقت سے سیاست میں واپس آئیں، ہم چھینی گئی 14 سیٹیں واپس لینا چاہتے ہیں، جب تک الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف نعرہ نہیں لگایا تھا تو ہم ساتھ کھڑے رہے، پی ڈی ایم کیساتھ معاہدوں پرعمل درآمدنہ ہوا تو اپوزیشن میں بیٹھنے کا آپشن کھلا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں