میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی لانگ مارچ، قیادت کی گرفتاری کی صورت میں متبادل منصوبہ بھی تیار

پی ٹی آئی لانگ مارچ، قیادت کی گرفتاری کی صورت میں متبادل منصوبہ بھی تیار

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت مخالف لانگ مارچ کیلئے منصوبے کو حتمی شکل دیدی گئی ،قیادت کی گرفتاریوں کی صورت میں متبادل منصوبہ بھی تیار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مطابق خیبر پختونخوا ہ سے 5 لاکھ ،پنجاب اور سندھ سے 6 لاکھ مظاہرین کو اسلام آباد لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی ایک لاکھ کارکن لانگ مارچ میں شرکت کریں گے ۔ تحریک انصاف کی جانب سے 20لاکھ لوگوںکو اسلام آباد لانے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم منصوبہ بندی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 15لاکھ سے زیادہ لوگ بھی آزادی مارچ میں شامل ہو گئے تو یہ بڑی کامیابی تصور ہو گی ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے اعلان کے ساتھ ہی بڑے شہروں کو جام کرنے کا بھی منصوبہ ہے جس کیلئے مقامات کا تعین بھی ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قیادت نے مرکزی رہنمائوں کوہر صورت گرفتاریوں سے بچنے کی ہدایت کی تاہم گرفتاری کی صورت میں متبادل قیادت کارکنان کو ہدایات دے گی اور شدید احتجاج کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں